Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس میں افسران کو ریلیف

مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس میں افسران کو ریلیف مل گیا، ڈپٹی...
شائع 13 اکتوبر 2021 01:22am

مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس میں افسران کو ریلیف مل گیا،

ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اوڈھو کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ ایاز کو بھی ضمانت مل گئی۔ سٹی کورٹ نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

سٹی کورٹ کی سیشن عدالت شرقی میں سانحہ مہران ٹاؤن کورنگی کیس کی سماعت ہوئی، ڈپٹی کمشنر کورنگی اور دیگر افسران گرفتاری سے بچنے اور ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے، عدالت نے ملزمان کی 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو تفتیش میں تعاون کی ہدایت کردی۔

عدالت نے تمام ملزمان کی 5,5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے،

ملزمان میں ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللّٰہ اوڈھو، اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ ایاز ، انچارج فائر بریگیڈ کورنگی اشتیاق، ایس بی سی اے کے افسران عبدالسمیع، رضوان ، خاور حیات اور دیگر ملزمان ہیں، ملزمان میں سول ڈیفنس اتھارٹی کے صفدر بگھیو اور سیپا کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران بھی شامل ہیں۔

پس منظر

مہران ٹاون فیکٹری آتشزدگی، 14 مزدور جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 14 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ستائیس اگست کو کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں صبح 10 بجے کے قریب آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری میں پھیل گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ فیکٹری پہنچ گیا اور آگ بجھانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں تاہم آگ اس قدر شدید تھی کہ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div