Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

قائمہ کمیٹی برائےدفاع کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزکادورہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےدفاع نے جوائنٹ اسٹاف...
شائع 12 اکتوبر 2021 11:41pm

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےدفاع نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا ہےاور جنرل ندیم رضا نے ارکان کمیٹی کودفاعی،سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا ۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین کی سربراہی میں ارکان کوبریفنگ دی گئی ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانےارکان کمیٹی کودفاعی،سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔دورے میں جنرل ندیم رضانےارکان کےمختلف سوالات کےجوابات دیئے ۔ ارکان کوجوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزکےامورکارپربریفنگ دی گئی ۔

تینوں مسلح افواج کے کام کرنے اور دفاعی،سیکیورٹی امورپربھی بریفنگ دی ۔دورے کے دوران جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی،قومی سلامتی کےتحفظ کیلئےجوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزکام کرتاہے ۔

ارکان کے دورے کے دوران جنرل ندیم رضانےخطےکی صورتحال بلاخصوص افغانستان کےحالات پرروشنی ڈالی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div