Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

لاہور: ڈینگی ،سرکاری اسپتال میں سہولتیں ناکافی

لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کیلئے سرکاری سہولتیں ناکافی ...
شائع 13 اکتوبر 2021 12:33am

لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کیلئے سرکاری سہولتیں ناکافی پڑ گئی ہیں۔

جناح اسپتال لاہور کے ڈینگی وارڈ نے پنجاب حکومت کی تیاریوں کا پول کھول دیا۔ منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں ایک بیڈ پر تین سے چار زیر علاج مریض دیکھے جا سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت نے ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کے بڑے بڑے دعوے کئے، ایکسپو سنٹر میں فیلڈ اسپتال بھی بنایا۔ لیکن سرکاری اسپتالوں میں حالت ابتر ہے ۔

ڈینگی مریضوں کےعلاج کی تیاریاں پر پنجاب حکومت کاپول کھل گیا۔

لاہور کے جناح اسپتال میں مریض زیادہ اور بستر کم پڑ گئے، جناح اسپتال ڈینگی وارڈمیں ایک بسترپر3سے4مریض لٹادئیےگئے۔

بستر نہ ملنے والے مریضوں کو کرسیوں پر بٹھا دیا گیا،ڈینگی بخار کا ٹیسٹ کروانے کیلئے مریضوں کی لمبی قطاریں ہیں۔

جناح اسپتال میں ڈینگی بخارکے140سےزائدمریض داخل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div