Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

چینی ساختہ "وی ٹی فور ٹینک" کی پاک فوج میں شمولیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے...
شائع 13 اکتوبر 2021 09:04am

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے بھرپور جواب دینے کے لیے روایتی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن جاری رکھنی چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے چینی ساختہ "وی ٹی فور ٹینک" کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینک کی حربی صلاحیتوں کو عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔ چینی ساختہ ٹینک جدید ترین پروٹیکشن، فائر پاور اور نقل و حرکت کا حامل ہے اور دنیا کے بہترین جدید ٹینکوں کے ہم پلہ ہے۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ روایتی جنگی صلاحتیوں کی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے، کسی بھی جارحیت کے بھرپور جواب دینے کے لیے روایتی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن جاری رکھنی چاہیے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وی ٹی فور ٹینک پاکستان اور چین کے اسٹریٹجک تعاون کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے، پاک فوج میں ان ٹینکوں کی شمولیت سے فارمیشنز کی جنگی استعداد بڑھے گی۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ تیزی سے بدلتے جنگی رجحانات میں اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت کا اہم کردار ہے، پیچیدہ اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کے ساتھ سخت تربیت انتہائی ضروری ہے۔

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div