Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے وفد...
شائع 13 اکتوبر 2021 09:02pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے ،علاقائی امن کے فروغ اور انسدادہشتگردی کیلئےملکرکوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور افغانستان کی صورتحال،علاقائی سیکیورٹی اور پاک ایران بارڈر کی مینجمنٹ پاڑلگانے پر تبادلہ خیال ہوا ۔ دونوں جانب سے دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور علاقائی امن کے فروغ اور انسدادہشتگردی کیلئےملکرکوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ پاکستان اور ایران کا قریبی تعاون خطےمیں امن اور ستحکام کیلئے اہم ہے ۔ ایرانی چیف نے کہا کہ انسداد دہشتگردی اورتربیتی امورمیں بھی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

دورے میں ایرانی وفد کو علاقائی سیکیورٹی اور آپریشنل امورپرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ایرانی وفد کو پاک فوج تربیتی اموراوردوست ممالک کےساتھ تعاون کےبارے میں بھی آگاہ کیاگیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div