Aaj TV News

BR100 4,651 Decreased By ▼ -17 (-0.37%)
BR30 20,494 Decreased By ▼ -398 (-1.91%)
KSE100 44,785 Decreased By ▼ -37 (-0.08%)
KSE30 17,516 Decreased By ▼ -5 (-0.03%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,265,047 663
DEATHS 28,280 11
Sindh 465,819 Cases
Punjab 437,974 Cases
Balochistan 33,128 Cases
Islamabad 106,469 Cases
KP 176,886 Cases

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ سیاسی چڑیل ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دے رہی ہے، یہ بھی بتادیں کہ آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم نواز کو سیاست تک محدود رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف روز نہیں ہر دو سو سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید بننے کے لیے جعلی رپورٹس بنا کر باہر نہیں جایا جاتا، اس کے لیے سب سے قیمتی چیز جان نچھاور کرنی ہوتی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے اور جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، سیاسی چڑیل ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دینے کے بجائے یہ بتائے کہ بیرون ملک آپ کے پیسے کس چڑیل یا جن نے منتقل کیے۔ مریم نواز بتائیں اپارٹمنٹ کہاں سے لیے، کیا رسیدیں دیں ، کیا تہہ خانے میں کام کرنے والے جنات پیسہ بنارہے تھے؟

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بھی مریم نواز پر الزامات کی بوچھاڑ کی اور تنقید کے نشتر برسائے، انہوں نے مریم نواز کو چوروں کی سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں سرٹیفائیڈ چورنی ہیں جن کا پورٹ فولیو لوگوں کو بلیک میل کرنا اور قابل احترام ادروں کی تضحیک کرنا ہے۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ آپ سزا یافتہ مجرم اور سرٹیفائیڈ چور ہیں، ملک کو لوٹ کر صرف منی لانڈرنگ کی ہے، عوام آپ کو ہر طرح سے مسترد کرچکی ہے۔ آپ ووٹ کو عزت دیں کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے اپنے بھگوڑے والد کو واپس لائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کرسی پر قابض عمران کان جادو ٹونے سے 22 کروڑ عوام کا ملک چلا رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب نے میری ضمانت کینسل کرانےکے درخواست دی ہے، درخواست پڑھنے پر مجھے لگا کہ بچے ڈررہےہیں، میں اپنے اس محسن کو نیب میں دیکھنا چاہتی ہوں جس نے میرے خلاف درخواست دی اور کہا کہ مریم ایسے عدالت آتی ایسے جاتی ایسے کھاتی پیتی ہیں، ایسے درخواست دینے والے سپر انٹیلی جنٹ کو22 توپوں کی سلامی ملنی چاہئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سچ کو کچھ دیرتک طاقت سے دبا توسکتے ایک روز سامنے آنا ہوتا ہے، میں جعلی کیسز اور گرفتاری سے نہیں ڈرتی، آپ مجھے گرفتار کریں تاکہ دنیا کو پتہ چلے آپ سچ سے کتنا ڈرتے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو آئین جو حق دیتا ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں، لیکن عمران خان نہ آئینی، نہ ہی قانونی اور نہ منتخب وزیر اعظم ہیں، بلکہ قابض وزیراعظم ہیں، وہ جادو ٹونے سے 22 کروڑعوام کا ملک چلارہے ہیں، وزیراعظم آئین کی بجائے جادو ٹونہ اور حساب کتاب سے ملک چلا رہے ہیں، جب ملک کی اہم تقرریاں جادوٹونے اور جنات کرتے ہوں تو پھر اس ملک کےاداروں کا تماشا ہی بنے گا، سمجھ نہیں آتا کہ اگر ان کا جنتر منتر کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کیلئے استعمال کیوں نہیں ہوتا، جنترمنترسےآٹاپٹرول ادویات سستی کیوں نہیں ہوتیں، وہ صرف اہم تقرریوں کیلئے کیوں استعمال ہوتا ہے، کیوں کہ نئی تقرری ملک کا نہیں اپنی ذات کو بچانے کا مسئلہ ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج آپ کو ووٹ کو عزت دو یاد آگئی ہے تو میں آپ کو بتا دوں کہ آپ کو نواز شریف بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، کیوں کہ شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے کیلئے آپکو جیلیں برداشت کرنی اور اٹک قلعہ میں جانا پڑتا ہے، عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں ان کا سیاسی تشخص اور پہچان کیا ہے، ان کا سیاسی تعرف منتخب حکومت کیخلاف سازش کرنا، 126 دن کا دھرنا دینا اور عوام کا مینڈیٹ چھیننا ہے، ان کا جمہوریت اور جمہوری جدوجہد سے کوئی واسطہ نہیں، آپ کوعوام کے ووٹ کو کچلنے کا جواب دینا ہوگا، پاکستان کو تاریخی قرضوں کے بوجھ تلے دبانے کاجواب دینا پڑے گا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب کہتی ہے میں یہاں آکر سلام کیوں کرتی ہوں، سوال آپ کرتے ہیں اور نیب میرے بارے کہتی ہے ضمانت منسوخ کردیں، ضمانت منسوخی کی پٹیشن پر ججز بتائیں گے کہ اس پر کیا کرنا ہے۔