Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

اوکاڑہ میں طالبہ کے ریپ و قتل کے مجرم کو سزائے موت

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 33 ٹو آر میں بی اے کی طالبہ کے ساتھ زیادتی و...
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2021 02:20pm

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 33 ٹو آر میں بی اے کی طالبہ کے ساتھ ریپ و قتل کے معروف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل کی عدالت نے مجرم زین کو سزائے موت ، عمر قید ، دس سال قید بامشقت اور جرمانے کا حکم سنایا۔ مجرم زین سکنہ 35 ٹو آر نے طالبہ شازیہ لیاقت کو 2015ء میں اس وقت اغوا کیا جب وہ کالج سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی۔

ملزم لڑکی کو فصل کماد میں لے گیا جہاں پر اس نے طالبہ کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ طالبہ کے ورثا اسے تلاش کرتے رہے جس کی لاش دو روز بعد فصل کماد سے برآمد ہوئی۔

اس دوران پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دی۔ پولیس اور ورثاء کی کوشش سے ملزم زین کی پہلی بیوی کی نشاندہی پر ملزم کے خلاف طالبہ کے قتل اور ریپ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم کو وقوعہ کے چار سال بعد 2019 میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

Okara