Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، 2 اہلکار زخمی

اوکاڑہ میں بستی رحمت پورہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو...
شائع 01 نومبر 2021 09:32am

اوکاڑہ میں بستی رحمت پورہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو مارے گئے جبکہ مقابلے کے دوران 2اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں بستی رحمت پورہ کےقریب مبینہ پولیس مقابلہ ہواہے،مقابلے کےدوران 2ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے 2اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ 4ڈاکوشہری کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ اس دوران پولیس سے ان کا سامنا ہوگیا ،پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل اور کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔

Police Encounter

Okara

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div