'سلیکیٹڈ وزیراعظم کے تاریخی اعلانات کے بعد ملک میں تاریکی چھاگئی'

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ سلیکیٹڈ وزیراعظم کے...
شائع 10 نومبر 2021 01:26am

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ سلیکیٹڈ وزیراعظم کے تاریخی اعلانات کے بعد ملک میں تاریکی چھاگئی ہے۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی رہنماؤں شازیہ مری اور سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں شازیہ مری نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے پاکستانیوں سے حکومت مہنگائی کے خلاف ویڈیوز ریکارڈ کراکے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر رکھ رہی ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ آٹے اور چینی کا بحران شدت اختیار کرنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور چیئرمین سینیٹ نیب سے ڈرتے ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ پاکستان میں لوگوں کا جینا مہنگا ہوگیا ہے،سارے منافع خور حکومت کی بی ٹیم بنے ہوئے ہیں۔