Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل: شنیرا اکرم میکے کو سپورٹ کریں گی یا سُسرال کو؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو...
شائع 10 نومبر 2021 08:51am

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔ میچ میں ایک دن باقی ہے لیکن ٹوئٹر پر بحث شروع ہوچکی ہے کہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم میکے اور سسرال میں سے کسے سپورٹ کریں گی؟

ٹوئٹر پر ثمرہ طارق نامی صارف نے ملین ڈالر کا سوال کے زیرعنوان اپنے ٹوئٹ میں لکھا، 'مجھے یہ جاننے میں گہری دلچسپی ہے کہ شنیرا بھابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا میں سے کسے سپورٹ کریں گی۔'

انہوں نے اے اسپورٹس کے میزبان فخر عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کیا آپ وسیم اکرم سے یہ پوچھ کر بتا سکتے ہیں۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں شنیرا اکرم نے ہی اپنے مداحوں سے سوال کر ڈالا کہ میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں کہ آپ لوگوں کے خیال میں میں کس ٹیم کا ساتھ دوں گی۔ شنیرا اکرم کے ٹوئٹ پر مداحوں نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سینئر صحافی ناصر بیگ چغتائی نے شنیرا اکرم کو مشورہ دیا کہ جو اچھی کرکٹ کھیلے آپ کو اس کی تعریف کرنی چاہیے۔

طاہر نامی صارف نے معنی خیز مشورہ دیا کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے کہ آپ جمعرات کو آسٹریلیا کو سپورٹ کریں لیکن ہمیں امید ہے کہ اتوار کے دن آپ پاکستان کو سپورٹ کریں گی۔

ٹوئٹر صارف باسط علی شلمانی نے شنیرا کو آسٹریلیا کی شرٹ پہن کر پاکستانی پرچم تھامنے کا مشورہ دیا ہے۔

جینٹ چیسٹر نامی آسٹریلوی خاتون نے لکھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایسا کچھ لکھنا پڑے گا لیکن میں اپنے شوہر کے چہرے پر خوشی دیکھنے کے لیے پاکستان کی حمایت کروں گی۔ مجھے یقین ہے کہ آپ بھی ایسا ہی کریں گی لیکن ہم ہمیشہ سچے آسٹریلوی رہیں گے۔

جینٹ کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کرکٹ فین نامی ٹوئٹر ہینڈلر نے لکھا کہ میرا شریک حیات بھی آسٹریلوی ہے اور وہ بھی پاکستان کو ہی سپورٹ کرے گا، آسٹریلوی بہت رحم دل ہوتے ہیں۔

شعیب انصاری نامی ٹوئٹر ہینڈل نے شنیرا کے سوال کے جواب میں انہی کے ٹوئٹر ہینڈل پر نمایاں کیا گیا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کی پنڈ پوسٹ ہے اور آپ اپنے شوہر کی خوشی میں ہی خوش ہوں گی۔

شنیرا اکرم نے رواں برس 4 فروری کو کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میرے قدم کہیں پر بھی ہوں میرا دل ہمیشہ پاکستان میں ہی لگا رہتا ہے۔

waseem akram

T20 World Cup

Shaniera Akram

PakvsAUS