ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی ایئرچیف سے ملاقات
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔
ملاقات میں قومی سلامتی، ہم آہنگی کو مزید بڑھانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور آرمی چیف کی جانب سے تعینات کردیا گیا ہے اور وہ بیس نومبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر فیض حمید کی جگہ ذمے داریاں سنبھالیں گے ۔
لیفٹننٹ جنرل محمد سعید نے کور کمانڈر کراچی کا منصب سنبھال لیا
لیفٹننٹ جنرل محمد سعید نے کور کمانڈر کراچی کا منصب سنبھال لیا ۔
لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل محمد سعید نے کور کمانڈر کراچی کا منصب سنبھال لیا۔
کمان کی تبدیلی کی تقریب کورہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی۔
لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔