پاکستان میں جنس کی تبدیلی کیلئے 28ہزار سے زائد درخواستیں
جنس کی تبدیلی کے حوالے سے تین سال کے دوران اٹھائیس ہزار سات سو تئیس شہریوں کی طرف سے درخواستیں جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے،وزارت داخلہ نے اعداد و شمار سینیٹ میں پیش کر دیئے ۔
وزارت داخلہ کی طرف سے پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سال دوہزار اٹھارہ سے دو ہزار اکیس کے دوران اٹھائیس ہزار سات سو تئیس شہریوں نے جنس تبدیلی کےلئے درخواستیں دیں۔
ان میں سولہ ہزار پانچ سو تیس مردوں نے مرد سے عورت کی جنس میں تبدیلی اور بارہ ہزار ایک سو چون عورتوں نے عورت سے مرد کی جنس میں تبدیلی کےلئے درخواستیں دیں۔
نو مردوں نے ٹرانسجینڈر اور اکیس ٹرانسجینڈرز سے مرد کی جنس میں تبدیلی کےلئے درخواست دی جبکہ نو ٹرانسجینڈرز نے عورت کی جنس میں تبدیلی کی درخواست کی۔
وزارت داخلہ کے مطابق شہری طبی وجوہات کی بناء پر جنس کی تبدیلی کےلئے درخواستیں دائر کرتے ہیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔