اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے عشایئے میں اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول نے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزازمیں عشائیہ دیا ۔
بلاول بھٹوکی جانب سے اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزازمیں عشائیہ سینیٹ کے بینکوئیٹ ہال میں دیا گیا۔
عشائیے میں اپوزیشن کے تمام اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوئے ، عشائیے میں اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ ہوا ۔ پارلیمان میں اپوزیشن کے فیصلے تمام پارٹیوں کے ارکان پر مشتمل اسٹیرنگ کمیٹی کرے گی ۔
بلاول بھٹو کے عشائیے میں اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے بھی متفقہ حکمت عملی تشکیل دے دی ۔
اس موقعے پر بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد کی وجہ سے کل قومی اسمبلی میں بھی حکومت کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ میں ہار چکی ہے اس لئے مشترکہ اجلاس مؤخر کرنا پڑا ۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوام آج اپوزیشن کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ اپوزیشن متحد ہوکر نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کوگھربھیجیں گے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت پر اس کے اتحادی بھی اعتماد نہیں کر رہے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔