Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

محمد حفیظ کے کیرئیر کی پہلی نو بال یادگار بن گئی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے 18 سالہ...
شائع 14 نومبر 2021 09:03am

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے 18 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی نو بال نہیں کی تھی تاہم آسٹریلیا کیخلاف 2 روز قبل سیمی فائنل میں ان سے یہ اعزاز بھی چھن گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر محمد حفیظ نے اپنے 18 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں 13,061 گیندیں کیں اور ایک مرتبہ بھی ان کی گیند نو بال قرار نہیں پائی تاہم دبئی میں ڈیوڈ وارنر کی جانب سے چھکا لگانے والی ڈبل باؤنس ڈلیوری بین الاقوامی کرکٹ میں 2175.5 اوورز کے بعد حفیظ کی پہلی نو بال کے ریکارڈ میں جائے گی۔

محمد حفیظ کی جانب سے کرائی گیند ان کے ہاتھ سے نکل گئی اور دو باؤنس کے بعد وکٹ سے باہر جانے ہی والی تھی کہ وارنر نے کریز سے کئی قدم آگے نکلتے ہوئے چھکا دے مارا اور ایمپائر نے بھی گیند کو نوبال قرا دے دیا۔

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے وارنر کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کھیل کی روح کے منافی اور شرمناک قرار دیا۔

بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے اس معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وارنر کو اس عمل پر شرم آنی چاہیے، انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں یہ بھی کہا کہ رکی پونٹنگ اور شین وارن ویسے تو اسپورٹس مین سپرٹ کی بات کرتے ہیں تو کیا وہ اب کچھ کہیں گے؟۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 4 سال پہلے تک ڈبل باؤنس ڈلیوری پلیئنگ کنڈیشنز میں قانونی تھی۔

2017 میں قوانین کو تبدیل کیا گیا تھا اور ایک ایسی ڈیلیوری جو پاپنگ کریز سے پہلے ایک سے زیادہ بار باؤنس ہوتی ہے اس کو نو بال قرار دیا گیا تھا۔

ICC

lahore

T20 World Cup

mohammad hafeez

PakvsAUS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div