Aaj News

مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی، شہباز شریف

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ہمارے پاس...
شائع 17 نومبر 2021 11:39am

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ہمارے پاس اپنی تعداد پوری ہے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں پہنچ گئے ،شہباز شریف نے گرم جوشی سے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں مولانا اسعد محمود اور دیگر اراکین بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس اپنی تعداد پوری ہے، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپناجواب دےگی۔

صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دیں گےیاشکست دیں گے،اس پر شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس عددی تعداد پوری ہے، جو اللہ کو منظور ہو گا وہی ہو گا۔

مشترکہ اجلاس، وزیراعظم عمران پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

دوسری جانب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئےوزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Parliment

joint session

Comments are closed on this story.