خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ چیلنج
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ چیلنج کرلیا گیا ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 نومبر کو معاملے کی سماعت کرے گا۔
صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے،جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 نومبر کو سماعت کرےگا۔
صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کا قانون بنایا تھا ،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے حکم دیا تھا ۔
ہائیکورٹ نے غیر جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے کی شق کالعدم قرار دی تھی ۔
سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں کے پی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے قانون میں ابہام پیدا ہوا، لہذا سپریم کورٹ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔