نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر، تفتیشی افسر کیخلاف تھراپی ورکس کے ملازم کی درخواست خارج

عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے ملازم امجد کی مرکزی...
شائع 20 نومبر 2021 06:34pm

عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے ملازم امجد کی مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور تفتیشی افسر کے خلاف درخواست خارج کردی۔

درخواست میں تفتیشی افسر پر ثبوت مٹانے اور مرکزی ملزم کو فائدہ پہنچانے کا الزام تھا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں ایڈیشل سیشن جج عطا ربانی نے تھراپی ورکس کے ملازم امجد کی مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور تفتیشی کے خلاف درخواست خارج کردی۔

تھراپی ورکس کے امجد نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے خلاف کارروائی کی استدعا کی تھی جس میں تفتیشی افسر عبد الستار خان کا نام بھی شامل تھا۔

تھراپی ورکس کا ملازم امجد نور مقدم کے قتل کے روز زخمی ہوا تھا ۔امجد نے کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے تفتیشی افسر پر ظاہر جعفر سے ملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔

امجد کی درخواست میں تفتیشی افسر پر ثبوت مٹانے اور ظاہر جعفر کو فائدہ پہنچانے کا بھی الزام تھا۔

نور مقدم قتل کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی جس میں عدالت نے مزید گواہان طلب کر رکھے ہیں۔