توشہ خانہ ریفرنس،سابق صدر زرداری کی بریت کی استدعا
سابق صدرآصف زرداری نےتوشہ خانہ ریفرنس کودوسری بارچیلنج کرتے ہوئے بریت کی استدعا کر دی۔
سابق صدرنے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ پاکستان کا سابق صدراورموجودہ رکن قومی اسمبلی ہوریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں دائرہ درخواست ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائرکی گئی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ پاکستان کا سابق صدر اورموجودہ رکن قومی اسمبلی ہو،ریفرنس کےذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،نیب نے مجھ پرجھوٹے اوربےبنیاد کیسزبناے۔
درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے،آرڈیننس کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔عدالت سے استدعا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس ختم کر کے ریفرنس کو واپس متعلقہ ادارے کو بھجوایا جائے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔