بابا گرونانک کی جنم دن تقریبات ،سدھوپاکستان پہنچ گئے

شکرگڑھ میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات جاری ہیں۔ سابق...
شائع 20 نومبر 2021 06:45pm

شکرگڑھ میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات جاری ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور پہنچ گئے۔نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہےکہ بابا دیوجی کےدر پر پہنچنے پر خوش ہوں۔ دعا ہے امن اور بھائی چارہ قائم رہے۔

سدھو کاکہنا تھا کہ بابانانک کی تعلیمات امن وبھائی چارےکےقیام کی تھیں۔

ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کی تقریبات کا آغاز

اٹھارہ نومبر کو ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ تقریبات کا آغاز سکھوں کی مذہبی رسم اکھنڈ پاٹھ سے کیا گیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے سکھ جتھوں کی بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات کے لیے کرتار پور آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہیں۔ سکھ یاتری آج گرودوارہ سچا سودا کی یاترا بھی کریں گے۔

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے پاکستان نے سکھ برادری کیلئے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ کے بعد یاتریوں کو دربار لایا جائے گا۔