افراط زر، 18 فیصد کراس کرگئی، عوام پریشان
ادارہ شماریات کے اعداد شمار میں صرف ایک ہفتے مہنگائی کاترازو18 فیصد کی سطح کراس گیا۔
مہنگائی کے آئے روز وارسے عوام پریشان ہے ، کسی ایک چیزکی کمی پر شادیانے کے دوران تین چار اشیاء کے دام بڑھا دیے جاتے ہیں ۔
شہریوں کا ماننا ہے کہ قیمتوں کے گھن چکرنے چکرا دیا ہے ، قوت خرید بالکل ختم ہوچکی ہے ۔
مہنگائی کا گھناونا خواب اب عوام کی نیندیں اڑا رہا، ہفتہ واررپورٹ نے پھر چونکا گیا ۔ ایک اعشاریہ صفر سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد شمار میں صرف ایک ہفتے مہنگائی کاترازو18 فیصد کی سطح کراس گیا۔
ایک ہفتے میں 27 اشیائے ضروریہ مہنگیں ہوگئیں۔ گھی، دالیں،انڈے، چکن و دیگرمتعدد اشیائے خوردونوش کی قیتیں بڑھ گئی شہریوں قوت خرید بالکل ختم ہوچکی ہے۔
شہریوں کاماننا ہے کہ موجودہ حکومت میں تمام سوچ شکم کی آگ بھجانے تک ہی محدود ہو چکی ہے۔
شہری عوام سے اپیل کررہے کہ ریلیف اور پیکج کے ثمرات نچلے طبقے تک پہچانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔