'اب تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائینگے'
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں حالات بہتر ہیں، سکول بند...
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں حالات بہتر ہیں، سکول بند نہیں کئے جائیں گے۔ اے اور او لیول سمیت تمام جماعتوں کے امتحانات وقت پر ہوں گے۔
نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم بل کی منظوری پر اپوزیشن بغیر کسی وجہ روڑے اٹکا رہے ہیں تمام بل منظور ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالات اب بہتر ہیں، سکول بند نہیں کئے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آرٹ سے متعلق مزید کالجز کھلنے چاہئیں۔
نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر شفقت محمود نے ڈیجیٹل سٹوڈیو کا افتتاح کیا اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ بھی کیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔