Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پی ڈی ایم : دھرنا،شٹرڈاون،سفارشات تیار،کل منظودی دی جائیگی

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے لئے سفارشات مرتب...
شائع 22 نومبر 2021 07:34pm

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے لئے سفارشات مرتب کرلیں، کل سربراہی اجلاس میں توثیق کے بعد ان کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کہتے ہیں لاہور کا جلسہ، لانگ مارچ، پہیہ جام ہڑتال، شٹرڈاؤن، دھرنا سب آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا، جس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ کمیٹی نے حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات مرتب کرلیں ۔

میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران ایک مہلک بیماری کا نام ہے جو قوم کو لاحق ہے اس سے نجات کیلئے تحریک اور احتجاج تیز کرنے کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں پچوں پرکھیلیں گے اورسترہ نومبرکو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے جو قانون سازی ہوئی ہے اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے چاروں صوبوں میں سمینارز کے انعقاد اورحکومت کے خلاف دھرنا دینے کی سفارشات بھی تیار کرلیں ہیں ۔ تاہم اعلان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں کے بعد کل کیا جائے گا ۔