Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ناظم جوکھیو قتل کیس، تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم

ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔...
شائع 22 نومبر 2021 07:50pm

ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ڈستڑکت ایند سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے موقع پرعبوری ضمانت حاصل کرانے والے ملزمان سلیم سالار، محمد سومار اور دودو خان پیش ہوئے جبکہ مقدمے کے سابق تفتیشی افسر مرتضی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمے کی تفتیش نئے افسر کو منتقل ہوگئی ہے،کیس کی فائل نئے تفتیشی افسر کے پاس ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے تفتیشی افسر کو مقدمہ کی فائل سمیت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔

مقدمے میں تین ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔