Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'افغان عوام کی ترقی کےلئےمربوط کوششوں کی ضرورت '

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات میں...
شائع 22 نومبر 2021 10:46pm

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ افغان عوام کی ترقی کےلئےمربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سےامریکی ایوان نمائندگان کےوفد نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں امریکی وفدکی قیادت گریگوری ویلڈن میکس کررہےتھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان صورتحال اوردوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کا خواہشمند ہے۔

ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بحران سےبچنےکےلئےافغانستان پرعالمی اتفاق رائےضروری ہے۔

آرمی چیف نے ملاقات میں مزید کہا کہ افغان عوام کی ترقی کےلئےمربوط کوششوں کی ضرورت ہے،اورافغانستان کے امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

ملاقا ت میں معززمہمانوں نےافغانستان میں پاکستان کےکردارکوسراہا۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی ۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس نے وفد کی قیادت کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے اراکین کانگریس کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا باعث بنے گابلکہ دورہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مزید اعلیٰ سطحی تبادلے ہوں گے جو ان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور امریکہ کو دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔فریقین نے دونوں ممالک میں صحت، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔