Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'پاکستان کو آگے چلانا ہے تو ٹیکس دینا ہوگا'

وزیراعظم عمران خان نے قوم پر واضح کردیا کہ پاکستان کو آگے چلانا...
شائع 23 نومبر 2021 07:25pm

وزیراعظم عمران خان نے قوم پر واضح کردیا کہ پاکستان کو آگے چلانا ہے تو ٹیکس دینا ہوگا،،ورنہ ملک آگے نہیں چل سکتا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک چلانے کیلئے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں اور قرضے لینا پڑرہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے،،پیسے نہ ہونے کے باعث ملکی استحکام اور نیشنل سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ امید ہے کہ قوم ٹیکس ضرور دے گی۔

وزیراعظم عمران خان بدھ کو کامیاب نوجوان کنوینشن سے خطاب کرینگے

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بدھ کو کامیاب نوجوان کنوینشن سے خطاب کرینگے ۔

کنوینشن میں کامیاب جوان پروگرام سے سے مستفید ہونے والے نوجوانوں بنیں گےاور مہمان ، نوجوانوں کیلئے چار نئے پروگراموں کا اعلان بھی ہوگا۔

وزیراعظم کل اسلام آباد میں کامیاب نوجوان کنونشن سے خطاب کرینگے ۔ وزیراعظم کنونشن میں 4 نئے پروگرامزکے آغازکا اعلان کرینگے ۔

نئے پروگراموں میں 137یونیورسٹیزمیں 25لاکھ طلباء کیلئے کامیاب جوان مرکزکے آغاز، طلباءکو کیریرکونسلنگ،اسکالرشپ جاب پلیسمنٹ اوربزنس سینٹرکی سہولیات دی جائیں گی جبکہ وہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح کرینگے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div