Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ،حکومت کیخلاف تحریک پر غور

مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس شروع...
شائع 23 نومبر 2021 07:41pm

مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

اجلاس میں حکومت کےخلاف تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مولانافضل الرحمان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،اجلاس میں ن لیگ کے قائد نوازشریف اور شہبازشریف،مریم نوازویڈیولنک سےشریک ہیں۔

مولاناعبدالغفورحیدری،اکرم درانی،کامران مرتضی شریک شاہدخاقان عباسی،احسن اقبال،مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما بھی اس میں شرکت کررہے ہیں ۔

اجلاس میں شاہدخاقان عباسی نےاسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کیں، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کےبعدلانگ مارچ کی سفارش پرغور کیا جارہا ہے ۔

لانگ مارچ فروری کےآخریامارچ کےآغازپرکرنےکی سفارش کی جائیگی۔ لانگ مارچ کےاختتام پراسمبلیوں سےاستعفےکی سفارش پرغور کیا جائیگا۔

'پی ٹی آئی اور عمران ایک مہلک بیماری کا نام ہے جو قوم کو لاحق ہے'

گزشتہ روز پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا، جس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے ۔اجلاس میں کمیٹی نے حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات مرتب کی تھیں ۔

میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران ایک مہلک بیماری کا نام ہے جو قوم کو لاحق ہے اس سے نجات کیلئے تحریک اور احتجاج تیز کرنے کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں پچوں پرکھیلیں گے اورسترہ نومبرکو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے جو قانون سازی ہوئی ہے اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے چاروں صوبوں میں سمینارز کے انعقاد اورحکومت کے خلاف دھرنا دینے کی سفارشات بھی تیار کرلیں ہیں ۔ تاہم اعلان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں کے بعد کل کیا جائے گا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div