Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور: فائرنگ کا واقعہ،16 ملزمان گرفتار

گذشتہ روزلاہور میں فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 16 ملزمان گرفتار...
شائع 23 نومبر 2021 07:58pm

گذشتہ روزلاہور میں فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 16 ملزمان گرفتار ہوگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر نواب ٹاؤن فائرنگ اور قصور میں زیر حراست خاتون پر تشدد کے واقعہ میں غفلت کے مرتکب افسران اور اہلکار معطل کر دئیے گئے۔

نواب ٹاؤن لاہور میں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کے واقعے میں غلفت برتنے اور بروقت کارروائی نہ کرنے پر ڈی ایس پی چوہنگ رضا حسنین اور سکیورٹی انچارج عابد حسین سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے معطل اہلکاروں کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے اور محکمانہ انکوائری کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

واقعہ میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب قصور میں زیر حراست خاتون پر تشدد کا واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ایس پی انوسٹی گیشن رفعت حیدر بخاری، ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور لیڈی کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔

آئی جی پنجاب پولیس کے مطابق زیرحراست ملزمان پر تشدد اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div