Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'باہرفیصلےہوں توپارلیمنٹ نہیں چل سکتی'فیصلہ آپ کا میں بات چیت

پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ باہرفیصلےہوں توپارلیمنٹ ...
شائع 23 نومبر 2021 08:51pm

پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ باہرفیصلےہوں توپارلیمنٹ نہیں چل سکتی۔

آج نیوزکے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سب کچھ ایک ساتھ نہیں ہوتا،مرحلہ وارآگےبڑھناہوتاہے، پارلیمنٹ میں اپوزیشن متحد ہے۔

سیدخورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی غیرآئینی اقدام میں ساتھ نہیں دینگے، ایوان کوخالی چھوڑنا حکومت کیلئےفائدہ مندہوگا۔

خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی وجہ سےحکومت کوشکست ہوئی، مشترکا اجلاس میں اسپیکرکاکردارمایوس کن تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےخوف کی وجہ مشترکااجلاس سےخطاب نہیں کیا، ہمارا وزیراعظم کی تقریرکےدوران احتجاج کاارادہ نہیں تھا۔

خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ مشترکا اجلاس میں ہمارےکچھ ارکان غیرحاضرتھے، تاہم ن لیگ کےتمام ارکان مشترکااجلاس میں موجودتھے،جبکہ حکومتی اوراتحادی ارکان ٹیلی فون پراجلاس میں آئے، لیکن ٹیلی فون پر حکومتیں نہیں چلناچاہئیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ قانون ملک کیلئےبنتا ہے،کسی شخصیت کیلئےنہیں، حکومت نے اپنےلئےقانون سازی کی ہے، ہمارےدورمیں تمام قوانین پراپوزیشن سےمشاورت ہوتی تھی۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےتاریخ سےبہت کچھ سیکھا ہے، پارلیمنٹ ہی ملک کومحفوظ بناسکتی ہے، باہرفیصلےہوں توپارلیمنٹ نہیں چل سکتی، پیپلزپارٹی نےاپنےدورمیں ہروعدہ پوراکیا۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ریاست سے کوئی ڈنڈے سےنہیں چلاسکتا،حکومتیں ڈنڈےسےنہیں حالات سےجاتی ہیں۔

خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ خودکوبیچ کرآئی ایم ایف سے ڈیل کی گئی، ملک کےحالات خطرناک حد تک خراب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ راستےبندکردیں،بجلی کےبل نہ دیں تومزیدخرابی پیداہوگی، 2500میں ملنےوالی کھاد9ہزارروپےمیں بھی نہیں مل رہی۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن استعفادیتی توحکومت الیکشن کروالیتی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div