Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی میں دھندا چلتا ہے،کوئی کام بغیر رشوت نہیں ہوتا'

گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی متاثرہ تاجروں سے ملنے کواپریٹیو...
شائع 23 نومبر 2021 10:22pm

گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی متاثرہ تاجروں سے ملنے کواپریٹیو مارکیٹ پہنچ گئے، وہ کہتے ہیں گورنر سندھ کہتے ہیں سندھ حکومت پہل کرے، تاجروں کی بحالی میں انکے ساتھ ہوں، سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی میں دھندا چلتا ہے کوئی کام بغیر رشوت کہ نہیں ہوتا ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے متاثرہ مارکیٹ کا دورہ کیا ہے اور دورے کے دوران تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مسائل کو حل کرنیکی یقین دہانی کروائی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں ادھے سے زائد نقشے کے بغیر بلڈنگز بنائی گئی ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں دھندا چلتا ہے بغیر رشوت کوئی کام نہیں ہورہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی ترجہی ہے کہ تاجروں کے کاروبار کی بحالی ہو جائے، ہم اعلان ہی نہیں عملی طور پر بھی کام کرتے ہیں۔

گورنر سندھ نے ایڈمنسٹیٹر کو اڑے ہاتوں لیتے ہوئے کہا کہ کم از کم فائر برگیڈ کا عملہ بھرتی کیا جائے، کراچی چمبر کے لوگ بھی اپنے ان چھوٹے تاجروں کی مدد کے لئے میدان میں آئیں۔

تاجر رہنما عرفان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ گورنر سندھ ھمارے کاروبار کی بحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔

اس موقعے پر تاجر رہنما شیخ فیروز کا کہنا تھا کہ ھم کسی سیاسی جماعت کے کارکن نہیں بلکہ کاروباری لوگ ہیں ہم گورنر کی امد پر انکے تہہ دل سے مشکور ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div