Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

سینیٹ : قائمہ کمیٹی اجلاس، سینیٹر نزہت صادق رو پڑیں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا ان کیمرہ اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں...
شائع 23 نومبر 2021 11:21pm

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا ان کیمرہ اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں سینیٹرنزہت صادق اپنے گھرڈکیتی کی واردات کی تفصیلات بتاتے ہوئے روپڑیں ۔

اسلام آباد میں چوری اورڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ پہلے چند ایک گروہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہوتے تھے، ان پرقابو پاکرصورتحال بہترہوجاتی تھی لیکن اب گینگز کی تعداد بڑھ چکی ہے ۔

کمیٹی نے سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی ۔

اجلاس میں چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا پتہ نہیں وزیرداخلہ نے ناکے کیوں ختم کروائے ۔ سینیٹرنزہت صادق کے گھردن دیہاڑے ڈکیتی ہوئی ۔ عام شہریوں کا اسلام آباد میں کیا حال ہوگا۔ اجلاس کے دوران سینیٹر نزہت صادق اپنے گھر ڈکیتی کی واردات کی تفصیلات بتاتے ہوئے روپڑیں۔ نزہت صادق نے کہا کہ اسلام آباد کے حالات ایسے ہیں کہ ہمیں گھروں میں ڈاکوؤں کے لیے زیورات رکھنے پڑیں گے ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا کہ سیف سٹی کے کیمروں کی تعداد میں اضافے کی ضرورت ہے ۔

کمیٹی نے سیکیورٹی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div