Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان میں منصوبے شروع کرنا خوش آئند ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں...
شائع 25 نومبر 2021 01:08pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان میں منصوبے شروع کرنا خوش آئند ہے،ای کامرس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان سے آن لائن شاپنگ ویب سائٹ دراز کے سی ای او بجارک میکلسن نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین ایس ٹی زیڈ اے عامر ہاشمی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ای کامرس کیلئے بہت وسیع مارکیٹ رکھتا ہے،ای کامرس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی ملے گی، حکومت کاروبار میں آسانی کی پالیسی کے تحت غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔

سی ای او دراز نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور ای کامرس کی توسیع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے ویون کے گروپ سی ای او مسٹر کان ترزیو اوغلون نے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان عالمی آئی ٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،پاکستانی نوجوانوں کا ٹیلنٹ بے مثال ہے، بین الاقوامی کمپنیوں کاپاکستان میں منصوبے شروع کرنا خوش آئند ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نوجوانوں کی تربیت پر زور دیا ۔

pm imran khan

پاکستان

اسلام آباد

project

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div