Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

دنیا میں ہتھیاروں کی بجائے بیانےکی جنگ لڑی جا رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا میں...
شائع 26 نومبر 2021 04:03pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا میں ہتھیاروں کی بجائے بیانیے کی جنگ لڑی جا رہی ہے، جس کا بیانیہ جتنا مضبوط ہوگا، اتنی اس کی اہمیت ہوگی،بیانیہ میں وہی فریق کامیاب ہوتا ہے جو اپنے دماغ کا بہترین استعمال کرتا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کے تحت بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کی تعارفی تقریب سے خطاب میں وفاقی ویزراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم میں لاکھوں لوگوں کی جانیں گئیں، اس جنگ کے بعد عالمی قانون بنا، دنیا کی اخلاقیات تبدیل ہو گئی، اسلحہ کے زور پر لڑی جانے والی روایتی جنگ کی بات کریں تو امریکانے افغانستان پر حملہ کر کے چند گھنٹوں کے اندر وہاں حکومت ختم کر دی تھی۔

فواد چوہدری نے مزیدکہا کہ دنیا کی بڑی لڑائیاں اب بیانیہ سے لڑی جاتی ہیں، بیانیہ میں وہی فریق کامیاب ہوتا ہے جو اپنے دماغ کا بہترین استعمال کرتا ہے، بیانیہ کے ذریعے ہی ہم اپنا مؤقف بہتر طریقے سے پیش کر سکتے ہیں۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں پیسہ اور وسائل تھے وہاں قبضہ کر لیا جاتا تھا۔

پاکستان کا میزائل پروگرام دنیا کے بہترین میزائل پروگرامز سے ہے، فواد چوہدری

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دنیا کے چند بہترین میزائل پروگرامز سے ہے، نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ہماری دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ انشاء اللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید مؤثر ہو گی۔

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div