Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

یقین دلاتا ہوں کہ دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا، وزیراعظم

وقت نے ثابت کیاکہ بےشک دہشت گردی کاکوئی مذہب یاقوم نہیں ہوتی، عمران خان
شائع 16 دسمبر 2021 11:49am

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا، وقت نے ثابت کیا کہ بےشک دہشت گردی کا کوئی مذہب یاقوم نہیں ہوتی۔

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کواس کربناک سانحے کی یاد دلاتا ہے، جب بزدل شر پسند عناصر نے ہماری قوم کے مستقبل پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن آرمی پبلک اسکول کے ان بہادراساتذہ کی یاددلاتا ہے جو اپنے طالب علموں کی حفاظت کیلئےدشمن کےسامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کیاکہ بےشک دہشت گردی کاکوئی مذہب یاقوم نہیں ہوتی، اس کےپیچھے وہ بزدلانہ سوچ ہوتی ہے ،جو اپنے ناپاک سیاسی عزائم کو پورا کرنے کیلئے نہتے کمسن بچوں کوبھی استعمال کرسکتی ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں،اس سانحہ کے بعد بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست ہونے کی بجائے دہشت گردی کخلا ف مزید بلند ہوئے، پوری قوم متحد ہوئی اور ہم نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دشمنوں کو ان کے ٹھکانوں میں دھونڈ ڈھونڈ کر نشانہ بنایا۔

وزیراعظمم عمران خان نےکہا کہ میں آج پوری قوم کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا،پاکستان قوم کے عزم، حوصلے اور ہمت کو شر پسند عناصر نے جب بھی متزلزل کرنے کی کوشش کی ان کو منہ کی کھانی پڑی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آج کے دن مل کر عہد کریں کہ پوری قوم متحد ہو کر فرقہ وارانہ، مذہبی اور نسلی تعصب پھیلانے والوں اور اپنے ناپاک سیاسی عزائم کو پورا کرنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے اپنانے والوں کخلا ف یونہی کھڑی رہے گی اور اپنی صفوں میں موجود ان عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے تدارک میں ریاست کا ساتھ دے گی۔

pm imran khan

اسلام آباد

Message

Incident APS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div