Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ُامریکا: کورونا کی پہلی دوا کے استعمال کی منظوری

امریکا نے اس دوا کیلئے دوا ساز کمپنی فائزر سے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی کر لیا ہے
شائع 23 دسمبر 2021 03:59pm
گولی 12 سال کے بچے اور اس سے زائد عمر کے افراد استعمال کرسکتے ہیں۔
گولی 12 سال کے بچے اور اس سے زائد عمر کے افراد استعمال کرسکتے ہیں۔

امریکی ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے پہلی ٹیبلٹ کی منظوری دے دی ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دوا بیماری کے شدید ہونے کے خطرے کو 90 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

متحدہ ریاست کے مطابق Pfizer Inc کی اینٹی وائرل Covid-19 گولی 12 سال کے بچے اور اس سے زائد عمر کے افراد استعمال کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے اعلامیہ کے مطابق مذکورہ گولی صرف کورونا کی شدید بیماری کے شکارافراد کو ہی دی جائے گی،کورونا کی یہ دوا صرف ڈاکٹر کے لکھے گئے نسخے پر مریض کو فراہم کی جائے گی۔

اس نئی دوا کو پیکس لوویڈ کا نام دیا گیا ہے، گولی کورونا وائرس کے مریض کو دن میں 2 مرتبہ 5 روز تک استعمال کرنی ہو گی۔

امریکا نے اس دوا کیلئے دوا ساز کمپنی فائزر سے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹیبلٹ کی شکل میں دوا پیکس لووڈ کو عالمی سطح پر کورونا وائرس کیخلاف مؤثر قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی ایف ڈی اے کےمطابق کورونا کیخلاف جدوجہد میں آج یہ بڑا قدم ہے، یہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کو روکے گی۔

اس کے علاوہ لوگوں سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین ضرور لگوائیں۔

coronavirus

Pfizer

COVID19

latest news

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div