Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

جو روٹ محمد یوسف کے 15 سالہ ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے کے قریب پہنچ گئے

میلبرن :انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ ایک کلینڈر ایئر میں سب سے...
شائع 28 دسمبر 2021 09:39am

میلبرن :انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر محمد یوسف کے 15 سالہ ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے 2006 میں 11 میچز کی 19 اننگز میں ریکارڈ 1788 رنز اسکور کیے تھے۔

دوسری جانب انگلش کپتان جو روٹ 2021 میں اب تک 15 میچز کی 28 اننگز میں 1680 رنز بنا چکے ہیں۔

البتہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ہے جہاں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

اگر جو روٹ آسٹریلیا کخلایف تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 109 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بیٹر بن جائیں گے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے جو روٹ جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ کا ایک کیلنڈر ایئر میں بطور کپتان سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ پہلے ہی اپنے نام کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ روٹ انگلینڈ کی جانب سے ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔

MELBOURNE

Joe Root

Ashes Series

Aus VS Eng

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div