Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پنجاب: نئے سال میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بائیو میٹرک کرنے کا فیصلہ

لاہور: محکمہ ایکسائز پنجاب نے نئے سال میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور...
شائع 29 دسمبر 2021 11:26am

لاہور: محکمہ ایکسائز پنجاب نے نئے سال میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بائیو میٹرک کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ کار ڈیلر ایسوشی ایشن نے ڈیلر کیلئے اوپن لیٹر پر فروخت کی سہولت کا مطالبہ کر دیا۔

گاڑیوں کے کاغذات کا ریکارڈ ہوا پرانا اب یکم جنوری سے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بائیو میٹرک سسٹم پر ہوگی۔

ڈی جی ایکسائز رضوان اکرم کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم نادرا کے ساتھ منسلک ہے، گاڑی خریدنے اور بیچنے والے کو 30 دن کی مدت میں کسی بھی نادرا یا ایکسائز دفتر میں بائیو میٹرک ٹرانسفر کا عمل پورا کرنا ہوگا۔

کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے وفد نے ایکسائز سسٹم میں ڈیجیٹلائزیشن کو سراہا تاہم انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیلر کو اوپن لیٹر پر فروخت کا حق دیا جائے۔

ڈی جی ایکسائز پنجاب رضوان اکرم کا کہنا ہے کہ عام شہری اور کار ڈیلرز اپنے گھروں یا دفاتر میں بیٹھ کر محکمہ ایکسائز کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

lahore

Transfer

registration

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div