Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب میں دھند اور اسموگ: لاہور آج بھی آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں پہلے نمبرپر

لاہور: پنجاب کی فضا ءسے دھند اور اسموگ کے بادل چھٹنے کو تیار...
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2021 11:30am

لاہور: پنجاب کی فضا ءسے دھند اور اسموگ کے بادل چھٹنے کو تیار نہیں،لاہور آج بھی آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند کرنا پڑا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع دھند کے ساتھ اسموگ کی لپیٹ میں ہیں،لاہور آج بھی آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں 220ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

دھند کے باعث قومی شاہرات اور موٹروے پر حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، رات گئے بند کی گئی موٹروے ایم 2اور ایم 3کو صبح حد نگاہ بہتر ہونے پر کھولا گیا۔

جلالپور پیروالا کے قریب ایم 5موٹروے پر9 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی اسموگ کے بادل چھائے ہیں، راولپنڈی میں ایئرکوالٹی انڈیکس 134 رحیم یار خان میں 110اور فیصل آباد میں 86اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔

دھند کی سفیدی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹریفک کی آمد و رفت اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر کیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے نئے سال کے پہلے ہفتے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

lahore

fog

moterway

traffic

Train

air quality index

smog

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div