اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت بحال کردی گئی
جون 2018 سے جنوری 2022 تک اسحاق ڈار کی رکنیت معطل رہی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹر اسحاق ڈارکی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے حکم پر جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے 29 جون 2018 میں جاری کردہ نوٹی فیکیشن واپس لے لیا جبکہ جون 2018 سے جنوری 2022 تک اسحاق ڈار کی رکنیت معطل رہی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی رکنیت 9 مارچ 2018 سے بحالی کردی گئی ہے۔
اسحاق ڈار 3 مارچ 2018 کے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ کی حمایت کے ساتھ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے۔
تاہم اسحاق ڈار نے سینیٹر بننے کے بعد حلف نہیں اٹھایا تھا جبکہ ان کی اہلیت کے متعلق کیس پیپلز پارٹی کی نوازش پیرزادہ نے دائر کیا تھا۔
اس حوالے سے ان کا موقف تھا کہ ایک مفرور شخص سینیٹ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔
Ishaq Dar
پاکستان
senate
مزید خبریں
غیر شرعی نکاح کیس: عدالت نے عمران خان کو طلب کرلیا
لال حویلی سیل کرنے کا اقدام لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج
9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے 125 اراکین کی ضمانت منظور
الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 میں عام انتخابات کرانے کا اعلان، صوبوں کو تیاری کی ہدایت
کراچی: ٹول ٹیکس کیخلاف ٹرک ڈرائیور ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے
کراچی: بھتہ نہ دینے پر چوکیدار کے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.