Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان کی مہاتیر محمد کی صحت یابی کیلئے دعا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو معمولی آپریشن کے بعد کوالالمپور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
شائع 26 جنوری 2022 03:53pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

وزیر اعظم عمران نےآج بروز (بدھ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری دعائیں اور نیک خواہشات میرے دوست ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ساتھ ہیں ، میں ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو معمولی آپریشن کے صرف ایک ہفتے بعد کوالالمپور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

imran khan

Malaysia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div