Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کے وار اب بھی شدید،32 افراد انتقال کرگئے،رپورٹ

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
شائع 01 فروری 2022 11:14am
1500مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی۔فائل فوٹو۔
1500مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی۔فائل فوٹو۔

اسلام آباد:پاکستان میں عالمی وبا کورونا کی پانچویں لہر کے شدیدوار اب بھی جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 افراد انتقال کر گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9.65 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوبا کی تشخیص کے لیے55 ہزار 202 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5327 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید21 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.65 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1500مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

پاکستان

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div