Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو...
شائع 02 فروری 2022 06:04pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں معاون ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ چین کے موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم کو پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک، خصوصی اقتصادی زونز، سرمایہ کاری، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ٹھوس منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر مملکت فرخ حبیب، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف، معاون خصوصی شہباز گل اور خالد منصور نے شرکت کی۔

china

پاکستان

imran khan

Prime Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div