Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اور فورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پنجگور اور نوشکی میں...
اپ ڈیٹ 03 فروری 2022 02:19pm

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اور سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوئے۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اور دہشت گردوں کی ہلاکت پر ایک ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا اور پاک فوج کے جوانوں نےدہشت گردوں کو باہر نکال دیا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ نوشکی میں ہونے والے حملے میں 9 دہشت گرد مارے گئے اور پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے جبہب پنجگورمیں6 دہشت گرد ہلاک ہوئے اوردہشت گردوں نے پنجگور میں پاک فوج کے 4یا 5جوانوں کوگھیررکھا ہے تاہم پاک فوج ان دہشت گردوں کو شکست فاش دے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے پرسیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز الحمداللہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے مقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،دہشت گردی کے خاتمے میں سیکیورٹی فورسز کے عزم وحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

بلوچستان

اسلام آباد

terrorist attack

Panchgor

Noshki

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div