Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مولانا فضل الرحمان نے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کو مسترد کر دیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے ملک میں...
شائع 15 فروری 2022 07:14pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام پاکستان میں نافذ نہیں ہوسکتا کیونکہ اس سے وفاق کے بنیادی تصور کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کو ظالمانہ نظام ہے اوراگر اسے متعارف کرایا گیا تو نیا آئین بنانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی آمر طاقت کے زور پر اقتدار پر قابض نہیں رہ سکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنرل ایوب خان نے پاکستان کے تین دریا بھارت کے حوالے کیے تھے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ جب ملک میں آئین نافذ ہوا تو اگلے ہی دن عوام کے حقوق غصب کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ہر صوبے کا اپنے وسائل پر پہلا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سرائیکی صوبہ بنا دیا جائے تو کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

PDM

JUI

Molana Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div