Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ممتاز دانشور پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن دنیا سے چل بسے

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر مہدی حسن طویل عرصے سے علیل تھے جبکہ ان کی عمر 85 سال تھی۔
شائع 23 فروری 2022 05:32pm
Edit: Khateeb Ahmed
Edit: Khateeb Ahmed

ممتاز استاد، دانشور اور کالم نویس پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن کا انتقال کر گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مہدی حسن طویل عرصے سے علیل تھے جبکہ ان کی عمر 85 سال تھی۔

ڈاکٹر مہدی حسن نے پسماندگان میں اہلیہ رخشندہ حسن، بیٹے، نواسے، بھائی، بھانجی، بھانجے اور ہزاروں طلباء شامل ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ صحافت سے منسلک رہے جبکہ ان کا شمار ملک کے نامور صحافیوں سمیت مبصر، سیاسی تجزیہ کار اور ماہرِ تعلیم میں ہوتا تھا۔

تاہم ملک کی اہم سیایسی و سماجی شخصیات کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن کو 15 فروری سنہ 2018 کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں لاہور کے بحریہ اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔