Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

2022 میں کون کون سی پاکستانی فلموں کی ریلیز متوقع ہے؟

دو سال تک وبائی امراض کے تمام سینما گھر بند ہونے کے بعد مکمل طور پر ختم ہو گئی تھی لیکن 2022 میں دوبارہ پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔
شائع 24 فروری 2022 02:16pm
پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینما گھروں میں واپسی ہوگئی۔فائل فوٹو۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینما گھروں میں واپسی ہوگئی۔فائل فوٹو۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینما گھروں میں واپسی ہوگئی، 2سال تک وبائی امراض کے تمام سینما گھر بند ہونے کے بعد مکمل طور پر ختم ہو گئی تھی لیکن 2022 میں دوبارہ پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

زندگی تماشا

تنازعات کے بعد سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا بالآخر 18 مارچ 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،علمائے کرام پر تنقید کرنے والے بیانیے کے بعض عناصر پر مذہبی ہنگامہ آرائی کے بعد 2019 میں فلم کی ریلیز روک دی گئی تھی ۔

اس فلم کا پریمیئر 24ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا اور اس فلم نے بوسان کے ساتھ ساتھ لاس اینجلس میں ہونے والے 2021 ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول میں ایوارڈز جیتے ہیں۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ

اس سال مئی میں ریلیز ہونے والی دی لیجنڈ آف مولا جٹ ایک ایکشن سے بھرپور پنجابی زبان کی فلم ہے جس میں ماہرہ خان، فواد خان اور حمزہ علی عباسی اداکاری کر رہے ہیں۔ یہ فلم نوری ناتھ اور مولا جٹ کی کہانی بیان کرتی ہے اور توقع ہے کہ یہ 2022 کی سب سے بڑی ریلیز ہوگی۔

گھبرانا نہیں ہے؟

پاکستانی کرائم تھرلر فلم جس میں صبا قمر کے ساتھ زاہد احمد، سید جبران اور نیئر اعجاز شامل ہیں اس سال عید الفطر پر ریلیز ہونے کیلئے تیارہے۔

ٹریلر میں صرف اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کہانی ایک بیٹی کی پیروی کرتی ہے جو اپنے باپ کیلئے انصاف کیلئے لڑتی ہے جس کے ساتھ ظلم ہوا ہے، فلم گھبرانا نہیں ہے وزیراعظم عمران خان کا پسندیدہ کیچ فریس بھی ہے، توقع ہے کہ فلم ایکشن، رومانس اور ڈرامے سے بھرپور ہوگی۔

عشرت میڈ ان چائنہ

محب مرزا کی ڈائریکشن میں بننے والی پہلی فلم عشرت میڈ ان چائنا میں محب مرزا صنم سعید کے مدمقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ جبکہ عشرت میڈ اِن چائنا کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اس کے اس سال منظر عام پر آنے کی امید ہے۔

قائداعظم زندہ باد

نبیل قریشی کی ایک فلم جس میں شائقین کے ہمہ وقت پسندیدہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان شامل ہیں اس عیدالاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ پہلا ٹریلر 2020 میں ریلیز ہوا تھا لیکن اس کے بعد سے فلم کے بارے میں بہت کم انکشاف کیا گیا ہے،تا ہم فلم میں فہدمصطفیٰ ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

دم مستم

دم مستم ایک رومانوی کامیڈی ہےجس میں عمران اشرف اور عمار خان ڈیبیو کریں گے۔ فلم کو عدنان صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔ ان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق دم مستم محبت کی کہانی ہے، توقع ہے کہ فلم اس عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔

film industry

pakistani cinema

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div