Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

معروف کامیڈین شکیل صدیقی کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری

شکیل صدیقی کی گاڑی ان کے گھر کے باہرکھڑی تھی، جہاں سے چور گاڑی اسٹارٹ کرکے فرار ہوگئے۔
شائع 27 فروری 2022 01:06pm
File Photo
File Photo

پاکستان کے معروف کامیڈین شکیل صدیقی کو بھی چوروں نے نہیں بخشا، گھر کے باہر سے ان کی گاڑی چوری کرلی۔

شکیل صدیقی کی گاڑی ان کی رہائش گاہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون میں گھر کے باہرکھڑی تھی، جہاں سے چور گاڑی اسٹارٹ کرکے فرار ہوگئے۔

اسی اثنا میں انہوں گاڑی کی چوری کے خلاف پولیس میں یف آئی درج کروائی، لیکن اب تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔

کامیڈین شکیل صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چوری کا یہ واقعہ شام 5:15 کے قریب پیش آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی چوری کی اطلاع متعلقہ تھانے اور 15 مددگار پولیس کو کر دی گئی تھی تاہم رات گئے تک گاڑی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ مہینوں میں کراچی شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں تیزی آئی ہے۔

اس قبل ہی کراچی پولیس نے نجی ٹی وی کے صحافی اطہرمتین کے قاتلوں کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسی علاقے میں پاک سرزمین کے سرگرم کارکن کیگاڑی پر فائیرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

famous comedian

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div