Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

حکومت پیکا ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کیلئے مشروط تیار

اسلام آباد: حکومت پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا)...
شائع 03 مارچ 2022 11:29am

اسلام آباد: حکومت پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کیلئے مشروط تیار ہوگئی، بال اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی کے کورٹ میں ڈال دی۔

حکومت پیکا آرڈینسی واپس لینے کیلئے مشروط تیار ہوگئی، فیصلے کا مینڈیٹ پرویزالہٰی کو سونپ دیا گیا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، مؤثر ریگولیشن پرکام کر رہے ہیں، حکومت تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن تنقید کی آڑ میں کسی کی ذات پر حملہ کرنا قطعاً درست نہیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لاہور ملاقات میں پیکا قانون پر میڈیا پارٹیز کے تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر حکومت نے میڈیا اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کا کہا ہے ، پرویز الہی اور میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان جو بھی معاملات طے ہوں گے حکومت ان پرعملدرآمد کرے گی۔

صحافتی تنظیموں نے مشترکہ طور پر پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمزایکٹ ترمیمی آرڈیننس کومسترد کیا،میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے اور ایمینڈ کے نمائندے شامل ہیں۔

اسلام آباد

Pervez Elahi

Govt

Speaker Punjab Assembly

Peca Ordinance

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div