Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی

راولپنڈی: پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے بھارتی...
شائع 03 مارچ 2022 06:48pm
Photo: ISPR
Photo: ISPR

راولپنڈی: پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلوری کلاس کی جدید ترین ہندوستانی آبدوز کی روک تھام اور ٹریکنگ یکم مارچ کو ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ حالیہ واقعہ، پچھلے پانچ سالوں میں چوتھا واقعہ ہے۔

پاک بحریہ کی صلاحیت اور پاکستان کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے۔

ایک تفصیلی بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوز کو مذموم مقاصد کیلئے پاکستان کے خلاف تعینات کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر مسلسل چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی ماحول اور پاک بحریہ کی جاری مشق SEASPARK-22 کے دوران ہندوستانی یونٹ کے پاکستان میری ٹائم زون میں جاسوسی اور مشق سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے کا امکان تھا۔

انہوں نے کہا کہ لہٰذا ہم نے سخت نگرانی اور سخت چوکسی کے طریقہ کار کو نافذ کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے وقت سے پہلے ہی کارروائی کر کے جدید ترین ہندوستانی آبدوز کلوری کو ٹریک کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاک بحریہ نے ایک بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا تھا۔

Pakistan Navy

ISPR

Sea

News

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div