Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

یو اے ای نے یوکرین کے متاثرین کیلئے 30 ٹن طبی امدادی سامان بھیج دیا

امارتی سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی ہنگامی اپیل اور یوکرائنی پناہ گزینوں کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔
شائع 07 مارچ 2022 02:24pm
گلف نیوز
گلف نیوز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے یوکرین میں شہریوں کی مدد کیلئے ہنگامی طور پر 30 ٹن طبی امدادی سامان لے کر ایک طیارہ بھیجا ہے۔

امارات کا یہ اقدام بین الاقوامی انسانی ہمدردی کی اپیل کے جواب میں سامنے آیا تاہم اب تک 10 لاکھ سے ذائد سے زیادہ مہاجرین موجود ہیں۔

طیارہ پولینڈ کے شہر لوبلن میں اترا اور طبی امدادی سامان پولینڈ میں یوکرینی حکام کے حوالے کر دی گئی تاکہ اسے یوکرین پہنچایا جا سکے۔

یوکرین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم اے الکعبی نے کہا کہ طبی امدادی سامان کے ساتھ ایک طیارہ بھیجا ہے، جو شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیئے ہے جو حملے کے دوران متاثر ہوئے ہیں۔

امارتی سفیر نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی ہنگامی اپیل اور یوکرائنی پناہ گزینوں کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔

متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام تنازعات میں انسانی یکجہتی کے اصولوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ .

UAE

UNITED ARAB EMIRATES

Ukraine

medical aid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div