Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

وزیراعظم عمران خان کی جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر یون...
شائع 17 مارچ 2022 11:20am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر یون سوک یی اول کو مبارکباد پیش کرتےہوئے پاک کوریا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے جمہوریہ کوریا کا صدر منتخب ہونے پر یون سوک یی اول کو مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور کوریا کے مابین دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام کیلئے میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں اور منتظر ہوں۔

pm imran khan

South Korea

اسلام آباد

congratulation